Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر مسلم اکثریت خطہ ، ہمیشہ رہے گا

مقبوضہ کشمیر مسلم اکثریت خطہ ، ہمیشہ رہے گا:شہباز شریف

22مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا ، پیغام ہے کہ انکو شکست نہیں دی جاسکتی سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟ پیغام

اسلام آباد (سیا سی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم شہدائے کشمیر پر شہدائے جموں وکشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کب ملے گا؟ یوم شہدائے جموں وکشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ انگریز سامراج کی سرپرستی میں ڈوگرہ فوج کے خلاف سری نگر سنٹرل جیل کے باہر جام شہادت نوش کرنے والوں کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہے ۔ کشمیریوں نے ثابت کیا کہ قرآن کریم اوراسلام کی عزت وحرمت انہیں اپنی جان سے زیادہ پیاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 22 مسلمانوں کا جان قربان کرکے اذان مکمل کرنا واضح پیغام ہے کہ انہیں شکست نہیں دی جاسکتی، نہ جھکایا جاسکتا ہے ۔ شہدائے کشمیر کی پکار بھارت سے آزادی کی تحریک کی صورت میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بھی پوری قوت سے گونج رہی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہاکہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ، مقبوضہ جموں وکشمیر مسلم اکثریت خطہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ بھارت کے ظلم وجبر اور استبداد میں 5 اگست 2019 سے ایک نئی شدت آئی ہے جوانتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے رہنے والوں کو سلام ہے جنہوں نے آزادی کے لئے ہر ظلم، مصیبت کا عزم وہمت سے مقابلہ کیا اورہرسازش کو ناکام بنایا۔

سورس:دنیا اخبار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے