Input your search keywords and press Enter.

عمران خان کی قیادت میں پاکستان کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے، وزیرخارجہ

لاہور: (18 جولائی 2020) وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان دنیا میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔ بھارت کا اصل چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔ ان کو ہر محاذ پر شکست ہو رہی ہے، چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔
لاہور میں وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی اور گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس دوران مسئلہ کشمیر،حکومتی وسیاسی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ گور نر پنجاب نے وزیر خارجہ کو مسئلہ کشمیر پر یورپی و بر طانوی اراکین پارلیمنٹ سے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے گور نرپنجاب کی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے کیلئے کوشش کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان دنیا میں کشمیر یوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے ،اپنی منفی سوچ کی وجہ سے بھارت خطے کے ممالک سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر یورپی اور بر طانوی اراکین پار لیمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ یورپی پارلیمنٹ کے نائب صدر فابیو کشمیر پر پاکستانی موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے