Input your search keywords and press Enter.

الحاق پاکستان کی قرارداد مذہبی، ثقافتی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے تھی: حریت رہنما

کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ الحاق پاکستان کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم الحاق پاکستان پر حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 19 جولائی کا دن کشمیر کی تاریخ میں خاص اہمیت رکھتا ہے، آج پاکستان میں شامل ہونے کی تاریخی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ قرارداد مذہبی، ثقافتی، جغرافیائی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے تھی، یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری اپنا مستقبل پاکستان کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ یوم الحاق پاکستان پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد حق خود ارادیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم کشمیریوں کے حق کے لیے جنگ لڑتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے