میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی میں ہندوؤں کو بسانے کی راہ ہموار کرنے کے لیے 30 ہزار سے زائد ہندو انتہا پسندوں کو کشمیر بھیج دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت سے آئے ہوئے انتہا پسند منصوبے کے تحت مسلم آبادی پر حملے کریں گے اور فسادات کے نام پر کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی بھی کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق بھارت سے آئے ہوئے ہزاروں انتہا پسند تربیت یافتہ ہیں، انہوں نے مختلف علاقوں میں ٹھکانے بھی بنا لیے ہیں۔
میڈیاکے مطابق بھارتی فوج روزانہ کی بنیاد پر بسوں اور طیاروں کے ذریعے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)، وشوا ہندو پریشد ،شیو سینا اور ہندو واہنی کے تربیت یافتہ دہشت گردوں کو مقبوضہ وادی میں منتقل کررہی ہے، یہ افراد اسلحے کے استعمال اور قتل عام کے لیے تربیت یافتہ ہیں۔
دوسری جانب مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم بڑھتے جارہے ہیںِ، مودی مقبوضہ کشمیر میں آرایس ایس کے لوگوں کیلئے2 لاکھ گھربنارہا ہے۔
