مظفرآباد/راولپنڈی(صباح نیوز)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر جنوبی ایشیاء کا امن شدید خطرات کاشکار ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام اسلام ،آزادی،نظریہ پاکستان کی تکمیل کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔نریندر مودی کی سفاکی کے آگے مقبوضہ کشمیر کے عوام چٹان بن کر کھڑے ہیں۔ہندوستان کے مظالم انہیں اپنے راستے سے ہٹا نہیں سکتا۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے حالات کا تماشا دیکھنے کے بجائے عملی اقدامات کااظہار کرنا چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزمجاہد منزل میںشرقی باغ کے امیدوار اسمبلی سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ اورشجاعت منگوال ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بھی قربانیوں کا ایک لازوال سلسلہ جاری ہے اور کشمیری پوری جرات، بہادری اور عزم کے ساتھ بھارت کی نو لاکھ فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
