مظفر آباد (سچ ٹائمز) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب عقیل الرحمن کا کہنا ہے کہ مودی حکومت بس ڈنڈے کی زبان سمجھتی ہے۔ اگر پاکستان نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہوتا تو آج بھارت کو ایسی ہمت نہ ہوتی وہ کشمیر کے اندر مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے آرایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ کشمیر کے اندر لاتا۔
جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن بن گی ہے۔ اگر پاکستان نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہوتا تو آج بھارت کو ایسی ہمت نہ ہوتی وہ کشمیر کے اندر مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے آرایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ کشمیر کے اندر لاتا۔
حکومت پاکستان فوری طور پر مجاہدین کے اوپر لگائی گئی پابندی کو فوری ختم کرکے مجاہدین اور پاک فوج کو مقبوضہ کشمیرکے اندر مسلمانوں کی مدد کیلئے روانہ کرے،جو مودی سمیت آرایس ایس کے غنڈوں کو سبق سیکھا سکیں کیونکہ مودی حکومت اور کوئی زبان نہیں جانتی جب تک مودی حکومت اور بھارتی افواج کی اچھی طرح مرمت نہیں کی جاسکے اُس وقت تک بھارتی حکومت اور بھارتی افواج کو آرم نہیں آتا ہے، جس طرح چین نے لداخ کے اندر گھس کر بھارتی افواج کی اچھی خاصی دھلائی کی۔
اس کے بعد آج تک بھارت نے چین کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکا۔ اسی طرح پاک فوج کا بھی بھارتی افواج کی اچھی طرح مرمت کرنے کا وقت آگیا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت طے شدہ منصوبے کے ساتھ آر ایس ایس کی0 3ہزار سے زائد غنڈوں کو مقبوضہ کشمیر میں پہنچا رہا ہے۔ ان غنڈوں کی نگرانی بھارتی وزیر دفاع،وزیر داخلہ اور بھارتی افواج کررہی ہے۔
ان غنڈوں کو مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی کیمپوں، اور چھاؤنی میں رکھا گیا ہے تاکہ وہاں پر ان غنڈوں کے ذریعے سے مسلمانوں کا بڑے پیمانے پر قتل عام کروایا جائے اور کشمیر کے اندر مسلمانوں کی اقلیت کو اکثریت میں تبدیل کیا جائے۔ عالمی برادری اس پر سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے اب بھی لعت و لال سے کام لیا تو ایک بڑا انسانی جانوں کا المیہ جنم لے سکتا ہے۔
یہ وقت نہیں ہے کہ صرف ٹیلی ویژن پر یا اسمبلی فلور میں بیٹھ کر مزاحمت،قراردادوں،بیانات کا بلکہ یہ وقت ہے کہ اگر بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر آر ایس ایس کے غنڈوں کو لاسکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں مجاہدین اور پاک فوج کو مقبوضہ کشمیر کے اندر روانہ کر سکتا۔ پاکستانی اپنی خاموشی توڑے مجاہدین پر لگائی گئی پابندی فوری ختم کرکے بھارتی درندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مجاہدین کو فوری اجازت دے۔
مودی سرکار بیانات اور قراردادوں والی زبان نہیں سمجھتی لہذا اس کا بہتر حل یہی ہے پاکستان بھی مجاہدین اور پاک فوج کو مقبوضہ کشمیر کے اندر روانہ کر ے۔ پاکستان با زور طاقت سے مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلمانوں کی نسل کشی کو بچانے کے لیے داخل ہوجائے۔نائب امیر نے کہا کہ جب آزاد کشمیر کے عوام اس پار کے اپنے کشمیریوں بھائیوں کی مدد کے لیے ایل او سی کو روندنے کے لیے جارہے تھے تو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے یہاں دارالحکومت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو وہ شخص ایل او سی کی طرف گیا وہ کشمیر کاز کا دشمن ہوگا۔
کشمیریوں کو کشمیریوں کی مدد کرنے کے لیے تو روکا گیا۔ پر خود بھی وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا جس سے کشمیریوں کو آج ایسے دن دیکھنے کو نہ ملتے۔ اگر کشمیریوں کے خون سے بے وفائی ہوئی تو کوئی کشمیری معاف نہیں کرے گا۔نائب امیر جماعت اسلامی نے پاکستان اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں کو فوری مسلئہ کشمیر کے حوالے سے ایک پیج پر جمع ہونے کا زور دیا۔
انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اور کشمیریوں کی مدد کرنے کے لیے مجاہدین اور پاک فوج کو مقبوضہ کشمیر کے اندر روانہ کر ے۔مودی سرکار کیونکہ اور کوئی زبان نہیں سمجھنے والا۔ بھارت ایک ہی زبان سمجھتا ہے وہ ڈنڈے کی زبان ہے۔
