Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کیلئے مل کر کام کرے: امریکی رکن کانگریس

بھارت نے غیرقانونی لاک ڈاؤن کے شکار مقبوضہ کشمیر میں کورونا پھیلاؤ کی آڑ میں مزید پابندیاں لگا دیں۔

کورونا پھیلاؤ کی آڑ میں  قابض انتظامیہ نے وادی میں ایک ہفتے کے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

وادی کشمیر میں کورونا وبا کے دور میں کمیونیکیشن کا بلیک آؤٹ ہے، میڈیا پر پابندیاں ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور وہاں اب کورونا وبا مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

اس متعلق امریکا کے ری پبلیکن رکن کانگریس اسٹیو واٹکنز نے ایوان سے خطاب میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پہلے ہی تشویشناک ہے اور اب بھارت نے علاقے کو پی پی ای اور اہم سامان کی فراہمی بھی روک دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال اورطبی مراکز کے پاس لوگوں کو بچانے کا کوئی موقع نہیں، لوگوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

اسٹیو واٹکنز نے عالمی برادری اور علاقے کے اہم کرداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مل کر کام کریں تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اس وبا کا مقابلہ کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے