Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نمازِ عید سے روکنا قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھارتی قابض افواج کی طرف سے نمازِ عید پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ہتھکنڈے غیور کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نمازِ عید سے روکنا قابل مذمت اقدام ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی اقدام بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کورونا وبا کو مقبوضہ کشمیر کے عوام سے مذہبی آزادی چھیننے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے