Input your search keywords and press Enter.

 مظلوم کشمیری بھارتی ظلم میں مسلسل 12 ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں عید منا رہے ہیں :عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا کے باعث عید الاضحی سادگی کے ساتھ منانا ہمارا قومی فریضہ ہے – وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انسداد کورونا کے اقدامات باآور ثابت ہو رہے ہیں تا ہم احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا- عید پر ماسک ضرور پہنیں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور یاد رکھیں یہ صرف آپ کا ہی نہیں بلکہ آپ کے پیاروں کی زندگی کا معاملہ ہے-

انہوں نے کہا کہ آج ہم کورونا کے باعث شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں -عید الاضحی قربانی، ایثار اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے-اپنے ارد گرد سفید پوش افرادکی مددکر کے اللہ تعالیٰ کو راضی کیجئے- پسے ہوئے طبقے کو اپنے ساتھ لے کر چلنے میں ہی ہماری نجات ہے-ہمیں عید قربان پر جھوٹ، منافقت اور غیبت کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہو گا- وطن عزیز کو آگے لیجانے کے لئے الزامات برائے الزامات اور تنقید برائے تنقید کو چھوڑ کر سچ اور حق کا ساتھ دینا ہو گا-

انہو ں نے کہا کہ ہمیں آج وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے- شہداء کے اہل و عیال کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہماری اجتماعی قومی ذمہ داری ہے-انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اپنے مظلوم کشمیری بہن، بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہیئے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جبر کا شکار ہیں –

مقبوضہ جموں و کشمیرکے مظلوم عوام بھارتی حکومت کے ظلم و جبر میں مسلسل 12 ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں عید منا رہے ہیں – مودی سرکار کے غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدام نے کشمیری عوام کی عید کی خوشیاں چھین لی ہیں -انہو ں نے کہا کہ میں عید الاضحی کے موقع پر اپنے کشمیری بہن،بھائیوں کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں – ہمیں باہمی رنجشوں اور اختلافات کو فراموش کر کے اخوت اور محبت کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے- آج کا دن اپنی ذات کی نفی، ذاتی انا اورمفادات کی قربانی دیکر ایثار، بھائی چارے او راتحاد کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے