باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ مبارک،
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کومذہبی تہوار عید منانے کا حق بھی نہیں،کشمیری عید الاضحیٰ کی نماز بھی ادا نہیں کر سکتے،بھارت نے کشمیریوں کی مکمل نسل کشی کا پلان بنا رکھا ہے،
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے،عید کے موقع پر کشمیر قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی دشمن درندہ صفت بھارتی فوج قابض ہے،
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں سے علاج معالجے کی سہولیات بھی چھین رکھی ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ساری دنیا میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ آج دنیا کشمیر میں لاک ڈاؤن کی تکلیف کو بہتر سمجھ سکتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم تشکیل دے۔
