Input your search keywords and press Enter.

ہماری نظر سری نگر پر ہے: وزیر خارجہ

  پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سری نگر ہائی وے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کو وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور معاون خصوصی معید یوسف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ’ فیصلہ کیا ہے کہ ہماری منزل سری نگر ہے ۔ ہماری نظر سری نگر پر ہے۔ کشمیر ہائی وے کا نام پانچ اگست سے سری نگر ہائی وے ہو جائے گا۔ یہ ہائی وے ہمیں سری نگر لے جائے گی‘۔

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’وہ دن دور نہیں جب سری نگر کی جامع مسجد میں پاکستانی اور کشمیری مل کر شکرانے کے نوافل ادا کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ پانچ  اگست کے لیے ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ پوری قوم اور دنیا میں جہاں کہیں پاکستانی اور کشمیری بستے ہیں’ یوم استحصال‘ منائیں گے۔ 5 اگست کو تمام سفارتی مشنز میں کشمیر کے حوالے تصویری نمائشوں اور کار ریلیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ کنیڈا میں خصوصی کار ریلی ہوگی۔ سوشل میڈیا کو بھی متحرک کیا جائے گا‘۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے صدر کو 9 مراسلے ارسال کر چکا ہوں۔ لوگ کہتے ہیں ان خطوط سے کیا حاصل ہوا لیکن پاکستان کے وزیر خارجہ کا موقف تاریخ کا حصہ بن رہا ہے ۔ یہ خطوط منزل کے حصول کے لیے کردار ادا کریں گے۔مسئلہ کشمیر پر چین سمیت دوست ملکوں نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔

انہوں نے پھر واضح کیا کہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے۔ کشمیر کے معا ملے پر سفارتی کوششیں مزید تیزکریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی 120 سے زیادہ مصروفیات کشمیر کے حوالے سے ہیں اور یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اور یہ ثابت کردیا کہ وہ کشمریوں کے سفیر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے