Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کے رُخ پر پاکستان کو سعودی عرب کی طرف سے ایک اور جھٹکا

دبئی۔ جموں کشمیر کے رُخ پر گزشتہ روز پاکستان کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب سعودی عرب نے ایک بار پھرکشمیر کے تعلق سے اسلامی تنظیم برائے تعاون (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی ہنگامی اجلاس کی پاکستانی درخواست مسترد کردی۔ پاکستانی روزنامہ ڈان کی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کشمیر سے متعلق بحث کی درخواست کو سعودی عرب نے مسترد کردیا ہے۔ وزرائے خارجہ کی کونسل کے انتظامات کے لئے او آئی سی 9 فروری کو جدہ میں اپنے اعلی عہدیداروں کی میٹنگ کر رہی ہے۔

سعودی عرب کے رویہ سے ناخوش پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پچھلے دنوں ایک انٹرویو میں یہ کہہ دیا کہ اگرکشمیر پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس نہ بلایا گیا تو پاکستان کشمیر پر دوست ممالک کا اجلاس بلانے پر مجبور ہو جائے گا۔ قریشی کے اس بیان سے پاکستان کی داخلی سیاست میں بھی طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت اپنی ناعاقبت اندیشی سے پاکستان کو خارجہ میدان میں تنہائی کا شکار کر رہی ہے اور خارجہ محاذ پر نازک معاملات کو اپنی حماقت یا پھر کسی دانستہ ایجنڈے کے تحت زک پہنچا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے شور مچا رکھا تھا کہ اُس نے کشمیر کے رخ پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے لئے سعودی عرب کو راضی کر لیا ہے لیکن سعودی ذمہ داران نے اس سے لا علمی ظاہر کی کہ پاکستان کو ایسی کوئی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے