Input your search keywords and press Enter.

ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر نگرانی کا اظہار کیا ہے

سرینگر (سچ ٹائمز) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر نگرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں استحصال جاری ہے ، ایک سال بعدبھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں برقر ار ہیں۔

،ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کو آزادی، تعلیم اور صحت سہولتوں سےمحروم رکھا، انتظامیہ نے5اگست کواحتجاج روکنےکیلئےپابندیاں سخت کیں، وبا میں بھی کشمیریوں کوصحت کی بہترسہولت اور انٹرنیٹ تک رسائی نہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہا کہ ایک سال میں مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیروں کو جیلوں میں ڈالاگیا، کشمیری نوجوانوں کوبغیر کسی جرم کےگرفتار کیاگیا، کشمیری رہنما بھی قید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ایچ آرڈبلیو کے مطابق وادی میں مسلم اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنےکی کوشش کی گئی ، وادی میں آبادی کا تناسب بدلنےپرتنقیدکرنیوالوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاک ڈاؤن میں کشمیری معیشت کواربوں ڈالرکانقصان ہوا، جس کا اب تک ازالہ نہیں کیا گیا۔

ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔۔ زبردستی جیلوں میں قید کشمیر یوں کو رہا کیا جائے، کشمیریوں کی آزادی اظہار کا تحفظ یقینی بنایا جائے، وادی میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کو فوری بحال کیا جائے۔

یاد رہے کے 5 اگست 2019 کو بھارت سرکار نے غیر قانونی طور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی جس کے بعد سے لے آج تک ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی کشمیر لاک ڈاون ہے اور وہاں پر انٹرنٹ اور دوسری تمام سہولیات بند کر دی گئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے