Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کے مسئلے پر عرب دوستوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا

عرب ممالک صرف تیل کی آمدن کی وجہ سے غرور میں ہیں لیکن انھیں پاکستان کی ان قربانیوں کا کوئی ادراک نہیں ہے کہ ہم نے کیسے ان کی وجہ سے ایران سے تعلقات بگاڑے ہیں

پاکستان کے سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے جو کہا وہ سو فیصد درست ہے، کشمیر کے مسئلے پر عرب دوستوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی،( اسلامی ممالک کا اتحاد) ایک مذاق بن کر رہ گئی ہے اور اس کا دنیا میں کوئی کردار نہیں ہے۔ ایک ملک (سعودی عرب) 57 ممالک کو بھیڑوں کی طرح آگے چلا رہا ہے۔

شمشاد احمد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عرب ملک یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جو کشمیر پر ہمارے ساتھ نہیں ہے، وہ ہمارے ساتھ ہو ہی نہیں سکتا۔ عرب ممالک صرف تیل کی آمدن کی وجہ سے غرور میں ہیں لیکن انھیں پاکستان کی ان قربانیوں کا کوئی ادراک نہیں ہے کہ ہم نے کیسے ان کی وجہ سے ایران سے تعلقات بگاڑے ہیں۔‘

پاکستان کی معاشی پالیسی پر گہری نظر رکھنے والے ڈاکٹر اشفاق حسن نے اس معاملے پر اپنا نکتہ نظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ جیو اسٹریٹیجک تبدیلیوں کی وجہ سے اب مختلف ممالک اپنی پالیسیوں کا تعین کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق سعودی عرب کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی کھل کر حمایت نہیں کر رہا کیونکہ ان کے انڈیا کے ساتھ تجارتی مفادات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو پیسے واپس کر کے واضح پیغام دیا ہے کہ اب وہ بدلتے حالات میں سعودی عرب سے معاشی سے زیادہ سفارتی تعاون کا خواہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے