Input your search keywords and press Enter.

حکومت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایپ رن فار کشمیر بنالی۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے واضع کیا کہ ہم ہر سطح پر مسلہ کشمیر اجاگر کریں گے۔

حکومت نے آزادی کشمیر کی جدوجہد میں تیزی لانے کے لئے رن فار کشمیر ایپ لانچ کر دی۔ وفاقی وزیر امور کشمیر کہتے ہیں اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے نوجوان کشمیر کے لئے کھیل میں حصہ لیں تاکہ اس دیرینہ مسلے کو ورچوئل سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر امور کشمیر کا کہنا ہے کہ او آئی سی میں ایک نیا گروپ بنانے جا رہے ہیں جو کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دے ایسے مسلم ممالک بھی ہیں جنہوں نے ایسے وقت میں مودی کو ایوارڈ دیا جب وہ کشمیر میں مظالم دھا رہا تھا۔

وفاقی وزیر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ شملہ معاہدے سے کشمیر کیس کو نقصان پہنچا ہے۔

اوورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پیغام دیا کہ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اس دوڑ میں شامل ہوں تاکہ اس سے ہم ایک نئے انداز سے مسلہ کشمیر پیش کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے