مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کشمیری نوجوان بھی شہید ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے کمرازی پورہ میں بھارتی فورسزنےسرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
علاوہ ازیں پلوامہ کے اسی علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 3 کشمیری مزدوروں کو دہشت گرد قرار دے کر جعلی آپریشن میں شہید کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ تینوں نوجوان ایک ماہ سے لاپتہ تھے اور پھر بھارتی فوج کے پاس سے ان کی لاشیں ملیں۔
