Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر جائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر میں دل کھول کر ترقیاتی فنڈز دئیے ہیں جبکہ ہم ان پر نظر بھی رکھے ہوئے ہیں کہ کہیں یہ فنڈز غلط استعمال نہ ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جارحانہ انداز میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بربریت کو بے نقاب کریں گے جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر جائیں گے۔

ملاقات میں بیرسٹر سلطان محمود نے وفاق کی طرف سے آزاد کشمیر کو کھلے دل سے وفاقی پروجیکٹس اور بجٹ کیلئے ترقیاتی فنڈز دینے پر شکریہ ادا کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اپنی کرپشن، نااہلی کی وجہ سے فنڈز صحیح استعمال نہیں کر رہی جبکہ آزادکشمیر حکومت فنڈز صرف اپنے ممبران میں تقسیم کر رہی ہے ،اسکا بھی پاکستان کی طرز کا احتساب ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے