بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی منسوخی سے ایک روز قبل بی جے پی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں کے رہنما نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی گپکار رہائشگاہ پر جمع ہوئے تھے اور ’’گپکار اعلامیہ’‘ جاری کیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ گپکار اعلامیے کے دستخط کنندگان نے ہفتہ کے روز جاری ایک مشترکہ بیان میں یہ عہد دہرایا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کے لئے یک دست ہو کر لڑیں گے۔ انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہماری تمام سیاسی سرگرمیوں کا محور جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کی بحالی ہوگا۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی منسوخی سے ایک روز قبل بی جے پی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں کے رہنما نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی گپکار رہائشگاہ پر جمع ہوئے تھے اور ’’گپکار اعلامیہ’‘ جاری کیا تھا۔
