معروف ترک نغمہ نگار نے کشمیریوں کیلئے دل سوز نغمہ "کشمیر ہے میرا نام” لکھ دیا
برادر اسلامی ملک کی ہر محاذ پر پاکستان کی حمایت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان کی حمایت کا یہ شعور نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی سطح پر بھی پایا جاتا ہے۔ کشمیر کے حوالے سے ترک صدر تو اپنا موقف بھی واضح کر چکے جس میں انہوں نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اب ترکی کے دارالحکومت استنبول کے معروف نغمہ نگار تورگی ایورین نے بھارتی تسلط میں پستے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک نغمہ تحریر کیا ہے جسے "کشمیر ہے میرا نام” کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس گانے کو ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب پر اب تک لاکھوں افراد نے سنا اور پسند کیا ہے۔
اس نغمے پر کشمیریوں نے خاص طور پر ردعمل دیتے ہوئے اس نغمے کی شاعری کو سراہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 5اگست2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ فیصلے سے ختم کر دیا اور اس کے بعد کشمیر میں غیر قانونی تسلط اور مظالم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا جسے اب تک 389 روز گزر چکے ہیں۔
تورگی ایورین نے یہ نغمہ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ نغمہ انہوں نے کشمیریوں کے لیے خود تخلیق کیا ہے اور اسے مشہور امریکی گلوکارہ ڈیلا مائلز نے اپنی خوبصورت اور درد بھری آواز میں گایا ہے، جنہیں امریکہ میں مائیکل جیکس اور وہٹنی ہیوسٹن کی گلوکارہ بھی کہا جاتا ہے۔
اس نغمے میں "کشمیر میرا نام ہے اور قتل عام بار بار” کے الفاظ شامل کیے گئے ہیں۔ ا کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کرنے کے ارادے سے بنائے گئے اس نغمے میں درد کو عیاں کرنے کے لیے تورگی ایورین نے لکھا کہ "میں کون سی کہانی سن سکتا ہوں؟ کس کس درد کو بیچ سکتا ہوں؟
اس نغمے کو کشمیری بہت پسند کر رہے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ ایسا گانا لکھا گیا ہے کہ جس میں واقعی کشمیر کا درد چھلک رہا ہے۔
