Input your search keywords and press Enter.

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنازع کشمیر سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں مضمر ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک منصفانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے میں مضمر ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج کشمیر میں غیرانسانی فوجی محاصرے، مواصلات پر پابندی اور ہر طرز کی آزادی پر پابندی کا 388واں دن ہے اور گزشتہ چند دنوں میں قابض بھارتی فوجیوں نے کواڑہ، باڑہ مولا اور شوپیاں کے اضلاع میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سینئر حریت قیادت اور ہزاروں کشمیری نوجوان پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ جیسے بدترین قوانین کے سبب غیرسنجیدہ الزامات پر قید میں ہیں۔

پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ تنازع کشمیر سے متعلق پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ترجمان نے بھارت سے گزشتہ سال5اگست کو ہونے والی اپنی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائیوں کو روکنے، پابندیوں کو ختم کرنے، تمام قیدیوں کو رہا کرنے اور مقبوضہ علاقے میں سخت قوانین کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

سورس: ڈان نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے