Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشور پر پیلٹ گن کا استعمال ظلم ہے، مہوش حیات

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے یوم عاشور پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال پر مہوش حیات بھی چپ نہ رہیں اور اسے بڑا ظلم قرار دیا۔ اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یوم عاشورہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں نکالے جانے والے جلوس پر بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا نتیجے میں ایک نوجوان سر پر چھرہ لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی نوجوان کے سر سے چھرہ نکالنے کی کوشش کی۔ زخمی نوجوان کی یہ ویڈیو سامنے آنےپر لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور معصوم کشمیریوں پر پیلیٹ گن کے استعمال کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔مہوش حیات نے زخمی ہونے والے نوجوان کی ویڈیو پر ردعمل میں کہا کہ میں ظلم کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت کو سلام پیش کرتی ہوں، اگر بین الاقوامی برادری انہیں فراموش کردے تب بھی ان کشمیریوں کی صدا ہمیشہ ان پر مسلط کردہ جنگی جرائم سے بلند ہی رہے گی۔مہوش حیات نے فیض احمد فیض کی شاعری کے ذریعے کشمیریوں کے حوصلوں کی عکاسی کرتے ہوئے بول کہ بول کہ لب آزاد ہیں تیرے نظم کے چند اشعار بھی شیئر کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے