اسلام آباد (کے پی آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس2020 میں ایک بار پھر مسلہ کشمیر اٹھایا جائے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس15 ستمبر کو اقوام متحدہ ہیڈ کواٹر نیویارک میں شروع ہوگا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے ۔کے پی آئی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 25 ستمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستانی رہنما کے خطاب کے ایک روز بعد 26 ستمبر کو خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہاہے کہ میں توقع کرتا ہوں کہ وزیر اعظم ایک بار پھر کشمیر کا مسلہ اٹھائیں گے ۔ کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور آزادی کا معاملہ اٹھائیں گے۔
جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں ایک بار پھر مسلہ کشمیر اٹھایا جائے گ ا: منیر اکرم
