کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کشمیری کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کمیٹی کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ اس مسئلے کو پوری قوت سے اجاگر کیا جاسکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نامور اداکار’ ہدایت کار اور پروڈیوسر شان شاہد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ کشمیر کی ثقافت منفرد اورجداگانہ ہے اور اب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوتوا حکومت کشمیر کی شناخت اور اس کی ثقافت کو نشانہ بنارہی ہے۔
کشمیر کی ثقافت منفرد اورجداگانہ ہے ، شہریار آفریدی
