کوئی شک نہیں کہ اقوام متحدہ دنیا کے کئی خطوں میں بہت کچھ کر رہا ہے لیکن کشمیر اور فلسطین کے تنازعات 1947ء سے حل طلب ہیں، سینیئر صحافی کا اقوام متحدہ کے ٹوئیٹ پر رد عمل
کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات، سینیئر صحافی حامد میر نے اقوام ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر 2020ء) کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات، سینیئر صحافی حامد میر نے اقوام متحدہ کو آئینہ دکھا دیا۔ کوئی شک نہیں کہ اقوام متحدہ دنیا کے کئی خطوں میں بہت کچھ کر رہا ہے لیکن کشمیر اور فلسطین کے تنازعات 1947ء سے حل طلب ہیں، سینیئر صحافی کا اقوام متحدہ کے ٹوئیٹ پر رد عمل۔ تفصیلات کے مطابق کیپیٹل ٹاک کے میزبان سینیئر صحافی حامد نے کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔
اقوام متحدہ کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئیٹ کیا گیا جس میں درج تھا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ سب کے لیے اور ہر جگہ کام کر رہا ہے۔ ٹوئیٹ کے مطابق اقوام متحدہ تنازعات کو حل کر رہا ہے، بچوں کو ویکسین کی فراہمی کے لیے کام کر رہا ہے، مہاجرین کی حفاظت کے سلسلے میں بھی اقوام متحدہ پیش پیش ہے۔
