اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی )جموں کشمیر سالویشن موومنٹ اور وائس آف ویکٹم وفد کے زیر اہتمام مرحوم عبدالمجید بٹ کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ان کے مقیم اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔عبدالمجید بٹ سعودی عرب کے شہر ریاض میں مقیم تھے جہاں ان کا گذشتہ روز انتقال ہوگیا۔وفد میں عبدالقدیر ڈار ، جاوید احمد ، فاروق احمد ڈار ، شبیر احمد ، اور علی محمد شامل تھے۔ عبد المجید بٹ ، چٹیلہ کا رہائشی جو رفیع آباد کے واٹر گام بیلٹ میں آتا ہے ، وہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر ثناء اللہ بٹ کا بیٹا تھا۔ لواحقین میں ان کی اہلیہ ، دو بیٹے ، ان میں سے ایک ڈاکٹر اور دوسرا انجینئر ، اور ایک بیٹی ، جو ڈاکٹر بھی ہیں ،صدر جموں کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مرحوم عبد المجید بٹ کو آزادی کشمیر کے لئے دی گئی قربانیوں کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
آزادی کشمیر کیلئے عبد المجید بٹ کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی،الطاف احمد بٹ
