Input your search keywords and press Enter.

کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دربار سلطان باہو کے سجادہ نشین اور تنظیم العارفین کے سربراہ صاحبزادہ سلطان احمد علی سے ملاقات کی ، جس میں ملکی و علاقائی حالات، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، کشمیر و فلسطین کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ سودی نظام کی موجودگی میں معاشی ترقی نہیں ہو سکتی،عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے جبکہ ملک میں اب تک تمام نظام آزمائے چکے ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ مغربی جمہوریت اور شخصی آمریتوں نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔

امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ اسلام اور پاکستان دینی قوتوں کے باہمی تعلق اور تعاون کے دو ہی نقطے ہیں جبکہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے عالم اسلام کو مشترکہ لائحہ عمل بنانا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے