ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبار) سابق صدر پی پی آزاد کشمیرصاحبزادہ اسحاق ظفر مرحوم کے فرزند صاحبزادہ عامر ظفر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسئلہ کشمیر پر ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کی بات کی تھی۔ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے۔ ایک سال سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے مگر اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسیز کا تشدد،ظلم،قتل و غارت کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
اقوام متحدہ کی قراردادیں ہی اس مسئلہ کا اصل حل ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر پر قبضہ ایک جابرانہ فعل ہے جس کو کشمیری عوام نے کبھی بھی تسلیم نہیں کیا۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔ آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
کہ اقوام متحدہ نے کشمیری عوام سے جو وعدہ کر رکھا ہے اس پر عمل درآمد کرایا جائے۔ بھارت کشمیریوں کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔ مگر ان تمام اقدامات کے باوجود کشمیری عوام نے اپنے قوت بازو سے اس کے خلاف تحریک شروع کی۔ چودھری محمد اشرف نے کہا کہ بھارت جب بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو اپنے ساتھ رہنے پر راضی نہ کرسکا تو اس نے مقبوضہ کشمیرمیں ایک سال سے کرفیو نافذ کر دیا اور دہشت گردی کے نام پر کشمیر ی عوام کو نشانہ بناے کشمیری عوام ہر حال میں بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ انہوں نے کہا شہید بھٹو کے افکار پر عمل کرتے ہوئے محترمہ بی بی رانی کے مشن کو ہر صورت جاری رکھیں گئی-
