Input your search keywords and press Enter.

عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرائی: کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہاہے کہ بھارت اپنے مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بڑی تیزی سے کام کررہا ہے اور وہ ریاست جموںو کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے بارہمولہ، سوپور، پلوامہ، اونتی پورہ اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصروں اور تلاشی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو گرفتارکرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں سے بھارت کشمیری عوام کو ڈرا دھمکا کرتحریک آزادی سے دستبردار کرانے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کوگرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کررہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔ترجمان نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا ،خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے