Input your search keywords and press Enter.

مقبوضہ کشمیر :قابض فوج کی کارروائیاں،ڈاکٹر کے گھر چھاپہ

 کشمیری نوجوان گرفتار،راجوری میں دھماکا،بھارتی میجراور صوبیدار زخمی کل جماعتی حریت کانفرنس کی آپریشن،محاصروں اورگرفتاریوں کی مذمت

سرینگر(ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے آپریشن ، محاصرے جاری،ڈاکٹر کے گھر پر چھاپہ،مختلف علاقوں سے 8بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا،راجوری میں دھماکا،بھارتی فوج کا میجر اور ایک صوبیدار زخمی ہو گئے ۔ کشمیر میڈٖیا سروس کے مطابق بھار تی فوج نے کئی علاقوں میں آپریشن شروع کردیا ، ضلع بارہمولہ سے پانچ بیگناہ نوجوان گرفتار کر لیے گئے ، پانپور میں مجاہدین کے پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں 3نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک بارودی دھماکے سے بھارتی فوج کا میجر ورن کھجوریہ اور صوبیدار اشور سنگھ زخمی ہو گیا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اودھمپور ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ۔قابض فورسز نے رائے پورہ پلہان کے علاقہ میں ایک ڈاکٹر کے گھر پر چھاپہ مارااور اہلخانہ کو ڈرایادھمکایا۔ ادھر بھارتی فوج کی طرف سے اٹھارہ جولائی کوضلع راجوری کے رہائشی تین نوجوانوں ابرار گجر ، امتیاز گجر اور ابرار خان کوجعلی مقابلے میں شہید کیے جانے پر شہدا کے لواحقین نے بھارتی حکام کو خبر دار کیا کہ اگر کل تک ان کے پیاروں کی ڈی این اے رپورٹس سامنے نہ لائی گئیں تو وہ شوپیاں تک مارچ کریں گے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے بارہمولہ، سوپور، پلوامہ، اونتی پورہ اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران نوجوانوں کو گرفتارکرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ان کارروائیوں سے بھارت کشمیری عوام کو ڈرا دھمکا کرتحریک آزادی سے دستبردار کرانے کی کوشش کررہا ہے ، لیکن ناکام ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے