Input your search keywords and press Enter.

یورپی اراکین پارلیمان نے مسئلہ کشمیر کے یکطرفہ حل کا بھارتی مؤقف مسترد کردیا

اسلام آباد: یورپی یونین اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کا کہنا ہے کہ بھارت یک طرفہ طور پر کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آئندہ چند روز میں شروع ہونے والا ہے ایسے میں برطانیہ، یورپی یونین، بھارت، پاکستان، مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں، سفارتکاروں اور قانون سازوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی برداری کو یہ بات معلوم ہونی چاہیئے کہ گزشتہ برس 5 اگست کے بعد کشمیر کس طرح انتہائی پر آشوب بن گیا ہے اور اس سے خطے میں تنازعات میں اضافے کا خطرہ ہے۔

 یہ بات جناح انسٹیٹیوٹ کے ایک ویبینار (آن لائن سیمنار) میں کہ گئی جس کا عنوان ‘کشمیر کا مستقبل: عالمی کثیر الجہتی اور علاقائی امن کے لیے ایک امتحان’ تھا۔

سورس: ڈان نیوز

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے