اسلام آباد (آن لائن)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت گذشتہ 7دہائیوں نہتے کشمیریوں پر طاقت کااستعمال کر رہاہے طاقت کے استعمال سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کشمیر میں بھارتی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔شاہ محمودقریشی نے کہا حکمت عملی ناکام ہونیکی آوازیں بھارت کے اندر سے اٹھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا بھارت نے یکطرفہ قوانین اوربندشوں کے ذریعے کشمیریوں کی آوازکو دباناچاہا،وزیرخارجہ نے کہا 5اگست 2019 کے بعد کشمیریوں پر جو مظالم ڈھائے گئے اس کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا
پاکستان نےعالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل کرلی بھارت کشمیر معاملے پر مکمل طور پر ناکام گیا
