Input your search keywords and press Enter.

بھارتی مقبوضہ کشمیر سے دریا برد ہونیوالی خاتون کی لاش گلگت میں مل گئی

گلگت: بھارتی مقبوضہ علاقہ میں دریاء برد ہونے والی خاتون کی لاش گلگت بلتستان کا ضلع گانچھے چھوربٹ تھونگموس پل کے نذدیک سے مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے سب ڈویژن چھوربٹ تھونگموس چھوار پل کے نزدیک سے ایک خاتون کی لاش بر آمد ہوئی جن کا تعلق بغدانگ مقبوضہ کشمیر سے بتایا جا رہا ہے۔

اہلیان علاقہ نے نعش کو دریاء سے نکال لیا ہے اور حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ میت کو جلد ازجلد لواحقین تک پہنچانے کا انتظام کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گلگت بلتستان کے سرحدی علاقہ ضلع گانچھے کے دریاء جو انڈیا مقبوضہ علاقہ سے بہہ کر گانچھے آتا ہے متعدد لاشیں ملی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے