Input your search keywords and press Enter.

کشمیر اور ایٹمی طاقت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہریار آفریدی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مساوات عالمی امن کے لئے شرط ہے، بھارت نے طاقت کا ناجائز استعمال کر کے آسام، جوناگڑھ، حیدرآباد کی  ریاستوں پر قبضہ کیا۔ کشمیر اور ایٹمی طاقت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پارلیمانی کشمیر کمیٹی تمام جماعتوں سے کشمیر کے معاملہ پر اتفاق اور اتحاد کا مطالبہ کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹویٹ اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز پپس میں خطاب کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیرکو امن کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں آفریدی نے کہاکہ اب بھارت کشمیر پر قبضہ مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان اس کی اجازت نہیں دے گا۔ اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی رائے شماری کو یقینی بنانا ہوگا۔ پاکستان جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لئے کوشاں ہے۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف زمین پر سب سے بڑی جنگ لڑی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغان امن عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہریار آفریدی ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے ہندوستان کے ساتھ امن برقرار رکھنے کے لئے مثالی اقدامات اٹھائے لیکن خطے میں بالادستی کی ہندوستانی سوچ اس راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز پپس میں خطاب کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ کیا ایف اے ٹی ایف عمران خان کا مسئلہ ہے۔ انگلستان سے تقریر کرنے والے جب  اقتدار میں تھے تو کیوں فیصلے نہیں لیے، فیٹف کے حوالے سے جو مذکرات ہوئے اْس کا انجام آپ نے دیکھا۔ ہم دنیا کی ہر جگہ کشمیر کمیٹی کے حوالے سے لکھیں گے۔ یہ شہریار آفریدی یا عمران خان کی بات نہیں پاکستان اور کشمیریوں کی بات ہے،ہم کسی دھمکی یا دباؤ نہیں آئیں گے۔ ہمیں پارلیمنٹ کا  بولاکرتے تھے  جب پارلیمنٹ میں فیصلے ہورہے ہیں تو اب خود یہ احتجاج کی راہ پر  ہیں۔ عوام یا سیاسی قیادت کی کمزور آوازسے  کاز کو نقصان پہنچتا ہے،بھارت وار کرائم کررہا ہے اب یہ بین الااقومی مسئلہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر موقف دیں گے۔ بطور چئیرمین کمیٹی درخواست ہے کہ اختلاف اپنی جگہ لیکن وقت کی اہمیت ہوتی۔آل پارٹی کانفرنس کی جماعتوں سے کیا تاثر گیا ہے،کشمیر اور ایٹمی قوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اقتدار میں جو کوئی بھی لیکن پاکستان کے لیے سوچنا چاہیے،تمام سیاسی لیڈر شپ کو پاکستان کے دشمنوں کا بخوبی اندازہ ہے۔اے پی سی کو کشمیر کے حوالے سے واضح موقف دینا چاہیے تھا۔ اے پی سی میں شامل تمام سیاسی قیادت سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کشمیر پر یکجہتی کا پیغام دیں۔شہریار آفریدی  نے  کہا کہ آج پوری دنیا میں امن کا دن منایا جارہا ہے۔ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ سب کے سامنے ہے۔ پاکستان نے دنیا میں امن کیلئے ہر طرح کی قربانی دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے