Input your search keywords and press Enter.

رجب طیب اردوغان: اقوام متحدہ میں ترک صدر کی مسئلہ کشمیر پر بات اور انڈیا کا اظہار برہمی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ہے۔

گذشتہ روز پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے اجلاس میں کی گئی اپنی تقریر میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے معاملے کو اٹھایا تھا۔

بعدازاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر نے کہا کہ ’کشمیر کا مسئلہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ اب بھی ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے۔ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔‘

اقوام متحدہ میں انڈیا کے نمائندے ٹی ایس تریمورتی نے کہا کہ ’مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بارے میں ہم نے صدر اردوغان کے تبصرے کو دیکھا ہے۔ یہ انڈیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور یہ انڈیا کے لیے مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ ترکی کو کسی دوسرے ملک کی خودمختاری کا احترام کرنا سیکھنا چاہیے۔‘رجب طیب اردوغان: اقوام متحدہ میں ترک صدر کی مسئلہ کشمیر پر بات اور انڈیا کا اظہار برہمی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے