Input your search keywords and press Enter.

اننت ناگ میں بھارتی فورسز کا آپریشن، مسجد میں2کشمیری نوجوان شہید،

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے سری گوفوارہ میں سرچ آپریشن کے دوران  بھارتی سکیورٹی فورسزنے مسجد میں موجود 2نوجوانوں کو شہید کردیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق قابض پولیس کادعوی ہے کہ عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع کے بعد سکیورٹی فورسز نے گوفواڑہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔سکیورٹی فورسز نے گوفواڑہ علاقے کو محاصرے میں لے کر پورے علاقے کو سیل کر دیا۔فائرنگ کے دوران ایک مقامی خاتون عارفہ جان  زخمی ہوئی ،

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے کچھمولہ گاوں میں فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کیا  جس دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ۔پولیس کے مطابق علاقے میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اننت ناگ میں کوکرناگ کے علاقے صوف شالی کے رہائشی مشتاق احمد وانی پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔وہ جماعت اسلامی کے سابقہ ضلعی سربراہ ہیں۔

پولیس کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ پولیس نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ہاجن علاقے سے چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیر زون پولیس کے مطابق ہاجن کے چندارگیر اور سادگونارا علاقے سے چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 گرینیڈ، اے کے 47 میگزین، 25 اے کے رانڈ اور دوسرے ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

اس سے قبل اتوار کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے گاوں ربین میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ میںتین کشمیری نوجوان شہیدہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں ابورافعہ عرف عثمان اورسیف اللہ شامل ہیں۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع اننت ناگ میں 2000سے اب تک 112مختلف واقعات میں 209افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ1045واقعات میں 868عسکریت پسند،584عام شہری اور 27نامعلوم  فراد شہید کئے گئے ۔ضلع میں اسی عرصے میں 241سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

 مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں78واقعات میں162کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔۔

سرکاری اعداد وشمارکے مطابق2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں 160 عسکریت پسند وں کوشہید اور 102 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

2019 میں مجموعی طور پر 158 عسکریت پسند شہید کیے گئے جبکہ 2018 میں 254 اور 2017 میں 213 عسکریت پسند شہید ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے