اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
اسلام آباد (اے پی پی) نریندر مود ی آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے اس موقع پر اپنی تقاریر میں کہا کہ نریندر مودی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ،بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو ما و رائے عدالت قتل کر رہی ہیں ۔ حریت رہنماؤں نے جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیریوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے ۔مظاہرین سے سیدفیض نقشبندی ، اشتیاق حمید، شمیم شال ، نذیر احمد کرناہی اور دیگر نے خطاب کیا۔ حاجی سلطان، عبدالمجید ملک ، عبدالمجید میر، امتیاز وانی، حاجی سلطان بٹ، شیخ عبدالمتین، حسن البناء، ایڈووکیٹ پرویزاحمد، سید اعجاز احمدشاہ، گلشن احمد ، سید مشتاق، محمد شفیع ڈار، سلیم ہارون، مشتاق بٹ، عدیل مشتاق، زاہد صفی، کفایت رضوی، سید علی رضا بخاری ، عبدالرشید شاہ، سرور شاہ اور دیگر رہنما بھی مظاہرے میں شریک تھے ۔
