اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھارت سے کشمیر میں گھناؤنے جرائم میں ملوث فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اجلاس کے دوران ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال پر خدشات ہیں۔ دوسری جانب نمائندہ اے آئی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو آزادانہ ماحول میں سیاسی مستقبل کے تعین کا موقع دیا جائے۔
علاوہ ازیں نمائندہ آئی ایم ڈبلیو یو نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکے، بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔ نمائندہ ڈبلیو ایم سی نے کہا کشمیر میں جعلی مقابلے، جبری گمشدگیاں، نظربندی اور تشددعام ہے۔دوران اجلاس دیگر شرکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ہمیشہ تذبذب کا شکار رہا ہے۔
