Input your search keywords and press Enter.

مودی سرکار جدوجہد آزادی کشمیر سے خوفزدہ ہے،مقررین

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاڑکانہ میں عالمی امن کے دن کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا گیا اور ریلیوں کا انعقاد کرکے کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا۔اس سلسلے میں سماجی تنظیم پاکستان پیٹریاٹک موومنٹ کی جانب سے چیئرمین لیاقت ابڑو، یونس علی ابڑو و دیگر کی قیادت میں، پاکستان سنی تحریک کی جانب سے صوبائی رہنما مولانا علی نواز قاسمی کی قیادت میں، پاکستان زندہ باد آرگنائزیشن کی جانب سے آغا ضمیر حسین سیال کی قیادت میں اور مغیری اتحاد کی جانب سے اکبر مغیری، معشوق مغیری و دیگر کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئی جو کہ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچیں جہاں شرکا نے قومی اور کشمیر کے پرچم ہاتھوں میں اٹھاکے پاکستان زندہ باد، فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے یہ ثابت کردیا ہے وہ جدوجہد آزادی کشمیر سے خوفزدہ ہیں جس کے باعث آج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہے لیکن آج کے روز ہم یہ عہد کرتے ہیں کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اپنے خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے