Input your search keywords and press Enter.

پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ہر بین الاقوامی فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا ۔

آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم اور آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر سلطان محمود چوہدری جنہوں نے ان سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شاہ محمود قریشی کو آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات کیلئے کی جانے والی کوششوں اور تحریک انصاف کے امور سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے