جموں (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، مقبوضہ وادی کے ضلع جموں میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نے خودکشی کر لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جموں کے علاقے گجنسو میں واقع ایک کیمپ میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے سب انسپکٹر نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا لی۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں 2007ء سے اب تک بھارتی فورسز کے 472 اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر، بی ایس ایف اہلکار نے خودکشی کر لی
