Input your search keywords and press Enter.

ماورائے عدالت 3 کشمیریوں کا قتل, افسر سمیت4 بھارتی فوجی مجرم قرار: ایمنسٹی کا یورپی قیادت سے بھارت کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

سری نگر(کے پی آئی،آن لائن) جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ماورائے عدالت 3 کشمیریوں کے قتل پر فوجی کورٹ آف انکوائری میں افسر سمیت4 بھارتی فوجیوں کو آرمڈ فورسز سپیشل پاور ایکٹ (افسپا) کے تحت اختیارات سے تجاوز کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے ،لواحقین نے شہدا کی لاشوں کی واپسی کیلئے احتجاج کیا ہے جبکہ پولیس نے بھارتی فوج کے 2مخبر گرفتارکرلئے ہیں،قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں اکیس اکتوبر تک توسیع کر دی ،ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی۔کے پی آئی کے مطابق راجوری کے ابرار احمد، امتیاز احمد اور محمد ابرار نامی نوجوانوں کو 18 جولائی کو بھارتی فوج نے امشی پورہ شوپیان میں جعلی مقابلے میں قتل کر دیا تھا۔ ان کی لاشیں فوج نے شمالی کشمیر میں خود فنا دی تھیں۔ دریں اثنا اس کیس میں بھارتی فوج کے دو مخبروں کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت سے ان کا8 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے ۔ ادھر لواحقین نے سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور نوجوانون کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری طرف ایمنسٹی انٹرنیشنل کے یورپین آفس نے بھارت میں دفاتر بند کرنے پر یورپین قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ خاموشی کا نہیں بلکہ موقف اختیار کرنے کا وقت ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ایمنسٹی انٹرنیشنل ای یو نے یورپین قیادت سے بھارت کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ یورپین یونین طویل عرصے سے عمل کے میدان سے غائب ہے ۔دریں اثنا سب انسپکٹر چکر پانی پرساد تیواری نے جموں ضلع کے مضافاتی علاقہ گجن سو میں کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید 17افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے