Input your search keywords and press Enter.

کشمیر کو عالمی سطح پر معیار اجاگر کرنے کیلئے ہر سطح پر لابنگ کی ضرورت: سرا ج الحق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں آزا د کشمیر کے صدر مسعود احمد خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی اور کشمیر کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ پاکستان کی تکمیل، سالمیت اور تحفظ کے لیے کشمیر کی آزادی ناگزیر ہے۔ کشمیر کی آزادی تک ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور جماعت اسلامی کبھی بھی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ تحریک آزادی کشمیر کو قومی و بین الاقوامی سطح پر دوبارہ منظم کرنے کے لیے ہر سطح پر لابنگ کی ضرورت ہے۔ آزادی کشمیر کی جدوجہد میں پاکستان کو محض ایک فریق نہیں، ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت کشمیر کی صورتحال انتہائی حساس ہو چکی ہے۔ کشمیر میں گزشتہ چودہ ماہ سے لاک ڈاؤن ہے۔ حکمران کشمیری ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی چیخ و پکار سنیں اور انہیں بھارتی فوج کے ظلم و جبر سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے