Input your search keywords and press Enter.

اسلام آباد،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی

   اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی چائنہ چوک سے شروع ہو کر نیشنل پریس کلب  کے سامنے اختتام پذیر ہو گئی پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک نے ریلی  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے  مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی کی قیادت ممتاز حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کی ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی چائنہ چوک سے شروع ہونے والی ریلی کے شرکا ء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارتی بر بریت جاری ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں کشمیریوں کو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے مشعال ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجا گر کرینگے اقوام عالم اور انسانی حقوق کے علمبردار بھارتی مظالم کا نوٹس لیں کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے