مقبوضہ کشمیر میں غاصب فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بزدل افواج نے فائرنگ کرکے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج نے ضلع شوپیاں کے علاقے سوگن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں محاصرہ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کیا ہے، بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف پورے ضلع میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے کے دوران بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، پیلٹ گنوں اور آنسو گیس شیل کا بے دریغ استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔
مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور ایک دوسرے پر پتھراو کرتے رہےجبکہ قابض فوج نے درجنوں افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔
