قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر حل ہونے تک ہر علاقائی اور عالمی فورم پر کشمیر کے نصب العین کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے جمعہ کے روز میرپور آزادجموں و کشمیر میں کشمیر ORPHAN ریلیف ٹرسٹ کے قیام کو پندرہ سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ خطے اور دنیا دونوں کے امن کاانحصار مسئلہ کشمیر کے حل پر ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہو۔
