Input your search keywords and press Enter.

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک رابطہ پر مسئلہ کشمیر کا تذکرہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو کثیر الجہتی اور مزید مستحکم بنانے کے متمنی ہیں۔ پاکستان افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت تشویشناک ہے۔یہ باتیں انہوں نے روس کے اپنے ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو روس کے اپنے ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

روسی ہم منصب سرگئی لاروف  کشمیر سے متعلق انہون نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت تشویشناک ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے