غیر وابستہ ممالک کی وزراء کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ امن اور سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا ہوگا. مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلا جا رہا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ قوموں کے درمیان کشیدگی اور اعتماد کے فقدان نے اسلحے کی نئی دوڑ کو جنم دیا ہے، باہمی تضادات مسلسل بڑھتے اور پھیلتے چلے جا رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے مذید کہا کہ بھارت میں نفرت اور تفریق سے متعلق نظریات پنپتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سائبر سکیورٹی کو لاحق خطرات میں اضافہ ہورہا ہے، امن و سلامتی کو درپیش خطرات کا سدباب کرنا ہوگا۔
