Input your search keywords and press Enter.

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار پر توجہ دے، پاکستان

پاکستان نے آئی او کے میں بچوں کی حالت زار پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے

نیویارک: پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے بھی بھارتی افواج کے مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کشمیری بچوں کی حالت زار پر توجہ دیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عامر خان نے جنرل اسمبلی کی کمیٹی کو بتایا کہ پچھلے 70 سال سے کشمیری بچوں کونسل در نسل بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔

عامر خان اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کی سالانہ رپورٹ پر تبصرہ کر رہے تھے۔ جون میں جاری ہونے والی اس رپورٹ میں کشمیر میں بچوں پر ہونے والے بھارتی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں خاص طور پر 68 تصدیق شدہ واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے جہاں 9 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو ہندوستانی سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ پچھلے 70 سالوں سے کشمیری بچے بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کا شکار ہیں ،بھارت کی جانب سے گذشتہ سال 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں ، یہ مظالم مزید بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ بچوں کی حفاظت کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے سے متعلق آواز اٹھائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے