سرینگر(92 نیوزرپورٹ، آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے کے گاؤں چینگام کھار ٹینگ میں بھارتی فورسز نے کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔دونوں نوجوانوں کو گزشتہ شب بھارتی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے شہید کیا۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں ستمبر 2020 میں قابض بھارتی فوج نے 20 کشمیریوں کو شہید کیا۔ 2020 میں سرینگر، شوپیاں، اننت ناگ اور پلوامہ میں مختلف 110 آپریشنز میں 211 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ جبکہ مختلف واقعات میں 26 شہری بھی شہید ہوئے ۔
