Input your search keywords and press Enter.

بھارت نے چالاکی سے کشمیر کی جدوجہد اور اسکے بیانیے کو دہشتگردی سے جوڑ دیا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: (12 اکتوبر 2020) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ ڈیجیٹل ڈپلومیسی بھی جدید دور کا تقاضہ ہے، جس کی اہمیت روز بروز بڑھ رہی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں میڈیا سینٹر کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل تو فیک نیوز کی بہار اور بریکنگ نیوز کا زمانہ ہے۔ سوشل میڈیا کے ہمارے نظام زندگی پر واضح اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ آج کل خبر کو پڑھنے کیلئے بھی مہلت نہیں دی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تشخص اجاگر کرنے کیلئے خارجہ پالیسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ کسی بھی ملک میں دفتر خارجہ اور وزارت اطلاعات کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے۔ وزارت خارجہ کا بدلتے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت نے بڑی چالاکی کے ساتھ کشمیر کی جدوجہد اور اس کے بیانیے کو نائن الیون کے بعد دہشتگردی سے جوڑ دیا۔ نہتے کشمیری شہید ہو رہے ہیں اور دہشتگردی کا الزام بھی انہی پر لگ رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانچ اگست کے اقدامات سے کشمیر کا مسئلہ مزید اجاگر ہوا۔ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان اپنے بیانیے میں کامیاب ہوا اور بھارتی موقف کو شکست دی۔ بھارتی ریاستی دہشتگردی کے باعث نہتے کشمیری سفاکانہ مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور ڈبل لاک ڈاؤن ہے۔ یورپی یونین اور امریکی کانگریس بھی بھارت پر تنقید کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کو شکست دی۔ دنیا پہلے پاکستان پر انگلیاں اٹھاتی تھی، آج اس کی قربانیوں کو سراہتی ہے۔ امریکا پہلے تنقید کرتا تھا لیکن آج اس کے بیانیے میں بھی بہت فرق ہے۔ افغان امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے سراہا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے